مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے ساتھ ملاقات میں یمن میں جنگ بندی اور یمنی – یمنی مذاکرات اور گفتگو پر تاکید کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ ، یمنی کے نہتے عربوں کے محاصرے اور یمنی کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے مجرمانہ ، وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دس ممالک کے ہمارہ گذشتہ پانچ برس سے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے لیکن اس کے باوجود یمن کے غیور اور بہادر عوام نے اپنی شاندار استقامت اور پائداری کے ذریعہ دشمن کے تمام ناپاک عزائم اور منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ اس ملاقات میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے ایران کی انسان اور بشر دوستانہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی یقینی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان کے ساتھ ملاقات میں یمن میں جنگ بندی اور یمنی – یمنی مذاکرات اور گفتگو پر تاکید کی ہے۔
News ID 1894901
آپ کا تبصرہ