صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے اور کرنٹ لگآنے کا حکم دیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے اور بجلی کا کرنٹ لگآنے کا حکم دیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے اور بجلی کا کرنٹ لگآنے کا حکم دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین کو جنوبی سرحد عبور کرنے سے روکنے کے لیے سخت رویہ اپنانے کا کہا جس میں سرحدی باڑ میں کرنٹ چھوڑنے، چبھنے والی خاردار تار لگانے جو انسان کا گوشت تک کاٹ دے اور پانی اور سانپوں سے بھرے گڑھے بنانے کی بات شامل ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی میکسیکو سے ملنے والی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا ڈونلڈ ٹرمپ کا مرکزی پالیسی ہدف تھا۔دیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے پینٹاگون نے فوجی فنڈز میں سے اس کی تعمیر کے لیے 3.6 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

News Code 1894273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =