جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ پر ڈی جی ساوٴتھ ایشیا و سارک محمد فیصل نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا، اس موقع پر بھارتی ناظم الامور کو سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی کے نیزاپیر اور باگسار دودھنیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہے۔

News Code 1894264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =