پاکستان میں 2 بسوں میں تصادم سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں ناردرن بائی پاس پر 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ مسافر بس کے ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا کیونکہ ڈرائیور نے منی بس کو غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دونوں بسوں میں تصادم ہوگیا۔حادثہ کا سبب بننے والی مسافر بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

News Code 1894258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =