مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس عالمگیر بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر نے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔
آپ کا تبصرہ