23 ستمبر، 2019، 3:01 PM

ڈاکٹر محمد شجاعیان مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

ڈاکٹر محمد شجاعیان مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی اور ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں کی موجودگی میں مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شجاعیان کے تقرر اور سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عسگری کے الوداع کی تقریب منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سازمان تبلیغات اسلامی کے ہال میں سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی اور ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں کی موجودگی میں مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شجاعیان کے تقرر اور سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عسگری کے الوداع کی تقریب منعقد ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی کے نئے اور سابق ڈائریکٹروں کی معرفی اور الوداعی تقریب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے علاوہ وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے ذرائع ابلاغ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خدادادی ، فارس خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر پیام تیر انداز ، مؤسسہ اطلاعات کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود دعائی، سابق وزیر ثقافت اور ارشاد اسلامی صفار ہرندی اور سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی موجود تھے۔

اس تقریب میں مہر خبررساں ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عسگری کی مہر نیوزکی سیاسی ،ثقافتی، سماجی اور دیگر مختلف شعبوں میں ترقی و پیشرفت ، ان کے اخلاق ، تقوی اور موجودہ حالات پر  ان کی گہری نظرکے بارے میں ان کی گرانقدر خدمات کو سراہا گیا۔

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ محمد قمی نے مہر نیوز کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر عسگری کی صلاحیتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہر نیوز ایجنسی میں ڈاکٹر علی عسگری کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مہر نیوز ایجنسی کو حقیقی خوابوں تک پہنچنے میں صرف چند قدموں کا فاصلہ باقی رہ گیا ہے اور ہمیں ذرائع ابلاغ کے ذریعہ انقلاب اسلامی کی آواز کو عالمی سطح تک پہنچانے کے سلسلے میں اپنی کوششوں اور کاوشوں کو مزيد تیر کرنا چاہیے۔

اس تقریب میں مہر نیوز ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شجاعیان نے سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی  کے اعتماد اور انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہر نیوز ایجنسی میں اسلامی ، انقلابی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں تمام ظرفیتوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائےگا۔

News ID 1893997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha