22 ستمبر، 2019، 5:36 PM

پاکستان میں بس حادثے میں 10 فوجی اہلکار شامل

پاکستان میں بس حادثے میں 10 فوجی اہلکار شامل

پاکستان کے علاقہ دیامر میں بابوسر ٹاپ میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد میں فوج کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے علاقہ  دیامر میں بابوسر ٹاپ میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد میں فوج کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بابو سر ٹاپ بس حادثے میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بس حادثے میں شہید  ہونے والے 10 فوجیوں سمیت 26 افراد کی میتیں سی ایم ایچ گلگت منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع دیامرمیں بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑسے ٹکراگئی تھی،جس میں 8 بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1893966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha