آرامکو پر حملے کے جواب ميں مختلف آپشنز موجود ہیں

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات آرامکو پر حملے کے جواب میں مختلف آپشنز موجود ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات  آرامکو پر حملے کے جواب میں مختلف آپشنز موجود ہیں۔

اس نے کہا کہ جوابی کارروائی میں سفارتی، قانونی اور عسکری اپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ عادل الجبیرنے کہا کہ آرامکو پر حملے میں ایران ملوث  ہے ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں۔ ایران نے امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ الزامات کو بارہا رد کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور شکست و ناکامی کو چھپانے کے لئے آرامکو پر حملے کا بے بنیاد اور جھوٹا  الزام ایران پر عائد کررہے ہیں۔

News Code 1893961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =