پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 26 افراد جاں بحق

پاکستان کے علاقہ چلاس میں شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ الٹنے سے 26 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چلاس میں شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ الٹنے سے 26 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سےٹکراکرالٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام فوری طور پرجائے حادثہ پر پہنچ گئے۔دیامرپولیس کنٹرو ل روم کے مطابق حادثے کے وقت کوچ میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر زخمی ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1893958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =