21 ستمبر، 2019، 11:53 AM

امریکہ کی سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری

امریکہ کی سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری دیدی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے پینٹاگون میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی متحدہ عرب امارات میں بھی تعینات کیے جائیں گے، امریکی ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس دستے صرف دفاعی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ سعودی عرب کی درخواست پر کیا تاہم فوجیوں کی تعداد اور ہتھیاروں کی نوعیت کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

News Code 1893938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha