مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کو نیتن یاہو جیسے قریبی دوست کی موجودگی میں کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امیرکی صدر کو مخآطب کرتے ہوئے کہا کہ بی ٹیم کی تازہ ترین چوٹ؛ جناب ٹرمپ! ٹیم بی کا ایک رکن جب امریکہ کا قریبی دوست اور ساتھی ہے تو اس کی موجودگی میں امریکہ کو کسی دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں۔ نیتن یاہو امریکہ کی جیب خالی کررہا ہے اور اس نے امریکہ کی خآرجہ پالیسی کو اغوا کررکھا ہے اور امریکی صدر کی جاسوسی بھی کرتا ہے۔ امریکہ کو اس کی موجودگي میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
آپ کا تبصرہ