مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس ( حشد الشعبی ) نےعراق کے صوبہ دیالی میں ایک نامعلوم ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔ حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ نامعلوم ڈرون صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج کے ہیڈ یوارٹر کے اوپر پرواز کررہا تھا جسے نشانہ بنا کر سرنگوں کردیا۔ حشد الشعبی کے مطابق ڈرون عراقی فوج کے مرکز پر حملہ کرنے کی تلاش کررہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل حشد الشعبی کے مراکز پر نامعلوم ڈرونز متعدد بار حملہ کرچکے ہیں جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اسرائيلی ڈرون تھے جنھیں عراق میں مستقر امریکی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی۔ عراق کا کہنا ہے کہ امریکہ عراق پر حملہ کرنے کے لئے اسرائیل کو مدد فراہم کررہا ہے۔
عراق کی رضاکار فورس ( حشد الشعبی ) نےعراق کے صوبہ دیالی میں ایک نامعلوم ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔
News ID 1893684
آپ کا تبصرہ