مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یمن کے علاقہ ذمار میں واقع جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جیل پر وحشیانہ حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے نہتے قیدیوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ ذمار جیل پر سعودی عرب کا وحشیانہ حملہ سعودی عرب کے مجرمانہ اقدام کا نیا باب ہے۔ واضح رہے کہ ذمار جیل پر سعودی عرب کی بمباری میں کم سے کم 40 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے علاقہ ذمار میں واقع جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جیل پر وحشیانہ حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1893412
آپ کا تبصرہ