مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کلسٹر بموں کی تجارت عروج پر ہے۔ بھارت کلسٹر بموں کا ایک نمایاں خریدار ہے جو اسرائیل، روس، برطانیہ اور فرانس سے کلسٹر بم خریدتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم از کم 12 ممالک 50 سے زائد اقسام کے کلسٹر بم تیار اور فروخت کررہے ہیں۔ ان کلسٹر بموں کے خریدار ملکوں کی تعداد 58 سے زائد ہے تاہم کلسٹر بموں کی عالمی تجارت کے حقیقی اعداد و شمار کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ کلسٹر بارود سے بنے بم، میزائل اور راکٹ اسلحے کی بین الاقوامی نمائشوں کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں جبکہ ان بموں کا استعمال ممنوع ہے۔
دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کلسٹر بموں کی تجارت عروج پر ہے۔ بھارت کلسٹر بموں کا ایک نمایاں خریدار ہے جو اسرائیل، روس، برطانیہ اور فرانس سے کلسٹر بم خریدتا ہے۔
News ID 1893129
آپ کا تبصرہ