14 اگست، 2019، 10:03 AM

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی قومی جوش و جذبہ سے منایا گيا

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی قومی جوش و جذبہ سے منایا گيا

پاکستان بھر میں 72 واں جشن آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں 72 واں جشن آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو جشن آزادی منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پرپاکستان کے دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی داراالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پر اپنے پیغام میں صدرعارف علوی نے کہا ہے بھارتی حکومت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کایکطرفہ فیصلہ گھناؤنی سازش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت جان لے آزادی کی تحریکوں کواوچھے ہتھکنڈوں اورجبر و ستم سے دبایا نہیں جا سکتا۔

News Code 1892926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha