10 اگست، 2019، 11:12 PM

کشمیر کے بگڑتے حالات پر انڈین نیشنل کانگریس کا ہنگامی اجلاس

کشمیر کے بگڑتے حالات پر انڈین نیشنل کانگریس کا ہنگامی اجلاس

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وادی میں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وادی میں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بتایا کہ انہیں انڈین نیشنل کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر طلب کیا تھا لیکن اسی دوران کچھ رپورٹس آئی کہ جموں و کشمیر میں بہت غلط چیزیں ہورہی ہیں۔ وہاں سے تشدد کی رپورٹس سامنے آنے پر ہم نے اپنے اجلاس کی کارروائی روکتے ہوئے کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر لازم ہے کہ وہ بتائیں کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ہوکیا رہا ہے۔

News Code 1892845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha