مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے روس کے خلاف امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں سے اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا اور امریکہ عالمی سطح پر غیر قانونی اور غیر منطقی اقدام کے ذریعہ عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روس کے خلاف امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1892647
آپ کا تبصرہ