امریکہ نے ایک اور معاہدہ توڑ دیا/ امریکہ نے روس کے ساتھ " آئی این ایف " معاہدہ توڑ دیا

امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے روس کے ساتھ طویل عرصے سے قائم جوہری ہتھیاروں کے معاہدے آئی این ایف کو باضابطہ توڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے روس کے ساتھ طویل عرصے سے قائم جوہری ہتھیاروں کے معاہدے آئی این ایف کو باضابطہ توڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو نے بنکاک میں آسیان اجلاس میں آئی این ایف سے واشنگٹن کی باضابطہ دستبرداری کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن اور سابق  سوویت یونین کے آخری رہنما میخائیل گوباچوف نے1987 میں روسی میزائل کے مسائل پر انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس " آئی این ایف " کا معاہدہ کیا تھا لیکن دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر طویل عرصے سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ 500 سے 5500 کے ہدف کے میزائل پر پابندی ہوگی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ روسی میزائل مغربی ممالک کے دارالحکومتوں کو ہدف بنا رہے ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ اگر روس نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو معاہدے سے نکل جائیں گے اور یکم فروری 2019 کو اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔

News Code 1892645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =