مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں خطے کی صورت حال بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں معاونت کیلئے امریکہ اور دوسرے فریقوں سے رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ کا تبصرہ