مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔ عمران خان نے جاوید انور کی سربراہی میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ جاوید انور ڈیموکرٹیک پارٹی کے ایک مؤثر رکن ہیں جنہوں نے پاکستان کانگریس فاؤنڈیشن کاکس کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ عمران خان 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس کا 3گھنٹے کا دورہ کریں گے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات، دو دیگر نشستیں اور امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ ظہرانہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے پہلے مرحلے میں تاجروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔
News ID 1892324
آپ کا تبصرہ