ایران نے برطانیہ کے دوسرے  تیل برداربحری جہاز کو بھی ضبط کرلیا

مغربی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے گذشتہ چندگھنٹوں ميں برطانیہ کے دوسرے تیل بردار جہاز کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے گذشتہ چند گھنٹوں ميں برطانیہ کے دوسرے تیل بردار جہاز کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ برطانیہ کے دوسرے تیل برادر جہاز میں 160 ہزار ٹن تیل موجود ہے اس بحری جہاز پر لیبریا کا پرچم نصب  ہے، بحری جہاز کا نام مصدار بتایا جاتا ہے۔ اس جہاز کا تیل بھی برطانیہ سے متعلق ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  نے اس سے قبل  ایک بیان میں کہا تھا کہ  آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تیل بردار برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سپاہ نے بیان میں کہا ہے کہ  آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز" اسٹینا ایمپرو" کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سپاہ کے بیان کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے بحری اورپورٹس ادارے کی درخواست پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے برطانوی بحری جہاز کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کرکے مذکورہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔

News Code 1892288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =