ایرانی سپاہ نے برطانوی بحری جہاز کو عالمی اور بحری قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  آبنائے ہرمز میں بحری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز" اسٹینا ایمپرو" کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سپاہ کے بیان کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے بحری اورپورٹس ادارے کی درخواست پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے برطانوی بحری جہاز کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کرکے مذکورہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔ بیان کے مطابق برطانوی بحری جہاز کو قانونی مراحل طے کرنے کے لئے ساحل سمندر کی طرف ہدایت کردی گئی ہے۔

News Code 1892284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =