صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کے صدر کو ملاقات کی دعوت

امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر کیم جونگ اون کو شمالی اورجنوبی کوریا کےدرمیان غیرفوجی علاقہ میں ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر کیم جونگ اون کو شمالی اورجنوبی کوریا کےدرمیان غیرفوجی علاقہ میں ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی اورجنوبی کوریا کےدرمیان غیرفوجی علاقہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔

شمالی کوریاکےسربراہ اورجنوبی کوریا کے صدر کی پہلی ملاقات بھی ڈی ایم زیڈ پرہوئی تھی۔ جبکہ امریکہ کے صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ سےہنوئی میں ایک ملاقات کرچکے ہیں تاہم دونوں ملکوں کےتعلقات میں نمایاں بہتری نہیں لائی جاسکی۔

صدرٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ جی ٹوئنٹی اجلاس کےبعد جاپان سے جنوبی کوریا جارہے ہیں اور اگر شمالی کوریا کے سربراہ چاہیں تو وہ سرحدی علاقہ میں انہیں ہیلو کہنے کے لیے مصافحہ کرسکتے ہیں۔

News Code 1891746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =