29 جون، 2019، 12:26 PM

ترک صدر کا روس سے میزائل نظام کی خریدنے کا پختہ عزم

ترک صدر کا روس سے میزائل نظام کی خریدنے کا پختہ عزم

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ روس سے میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ روس سے میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔ جاپان کے شہر اوساکا میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کا روسی صدر پوتین سے ملاقات سے قبل کہنا تھا کہ روس سے ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی نتائج نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایس 400 میزائل نظام کے حوالگی کے عمل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے ترکی کو انتباہ جاری کیا ہے کہ روس سے میزائل نظام خریداری پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں،جبکہ نیٹو سے تعلقات بھی کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

News ID 1891744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha