امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو ایران کے اندر اور بعض دیگر ممالک میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کے خلاف بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایران اور اس کے اتحادی اور دوست ممالک نے امریکہ کے  بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔ اس سے قبل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا تھا کہ امریکہ کے بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے شواہد اور اسناد عنقریب شائع کئے جائیں گے۔

News Code 1891468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =