کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج کا میجر ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ میں میجر ہلاک جب کہ ایک میجر اور دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ میں میجر ہلاک  جب کہ ایک میجر اور دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھابل میں بھارتی فوج کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجر راہول ورما ہلاک ہوگئے جب کہ بھارتی فوج کا ایک اور میجر دو اہلکاروں سمیت زخمی ہوگیا۔

ادھر بھارتی فوج کے مطابق میجر راہول ورما اہلکاروں کے ہمراہ  علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کے لیے گئے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مزید نفری طلب کرلی گئی، ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سری نگر میں واقع بھارتی فوج کے 92 بیس آرمی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1891452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha