کینیا میں پولیس قافلے پر حملے سے 8 افسران ہلاک

کینیا میں پولیس قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں پولیس قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ کینیا میں صومالیہ کی سرحد کے نزدیک گشت پر مامور پولیس گاڑی کے نزدیک اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس افسران ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُس وقت کیا گیا جب پولیس افسران کی گاڑی سرحدی امور کی نگرانی کے لیے اس جگہ سے گزر رہی تھی۔ زخمیوں کو ملٹری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں شدت پسند جماعت الشباب کافی متحرک ہے اور گزشتہ چند دنوں سے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

News Code 1891418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =