یمنی فوج نے جیزان پر سعودی عرب کے حملے کو ناکام بنادیا

یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ میں یمنی چیک پوسٹوں پر سعودی عرب کے فوجی حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ میں یمنی چیک پوسٹوں پر سعودی عرب کے فوجی حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں نے یمنی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، جسے یمنی فورسز نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ نکام بنادیا ہے۔ یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت کے باوجود یمن کی بہادر اور دلیر قوم کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1891412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =