16 جون، 2019، 12:34 PM

پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ نارووال میں دو وین آپس میں ٹکرا گئیں، حادثےمیں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ نارووال میں دو وین آپس میں ٹکرا گئیں، حادثےمیں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ دھبلی والا کےقریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں دو وینوں کت تصادم میں ایک وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ حادثےمیں ایک خاتون اور بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1891407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha