امریکی ایئر پورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ پھسلنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے

امریکہ میں نیوجرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکررن وے سے پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نیوجرسی  کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکررن وے سے پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ائیرپورٹ ایک گھنٹے تک بند رہا۔اطلاعات کے مطابق ڈینورسے 166مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 627 کو نیوجرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ ٹائرنہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر گھاس پر آگیا اور کئی مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔

News Code 1891406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =