کراچی میں شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد قتل کردیا

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے اسپتال سے شوہر کو گرفتار کرلیا، ملزم کا کہنا ہے شک کی بنا پر بیوی سے جھگڑا ہوا، تشدد کے بعد باہر سے آیا تو بیوی مردہ حالت میں ملی۔ پولیس کے مطابق رؤف نامی شخص نے شک کی بنا پر جھگڑے کے دوران بیوی پر تشدد کیا جس کی وجہ سے بیوی کی موت واقع ہوئی، شوہر رؤف خود بیوی کی لاش عباسی اسپتال لایا تھا جہاں سے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ملزم شوہر نے شک کی بنا پر ستارہ کو قتل کیا، بیوی گھر سے لاپتہ تھی پوچھنے پر نہیں بتایا جس پر جھگڑا ہوگیا ملزم جھگڑے کے بعد گھر سے چلا گیا تھا دو گھنٹے بعد گھر آیا تو بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔

News Code 1891405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =