28 مئی، 2019، 1:53 AM

امریکہ کا جاپان کی ثالثی میں ایران کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

امریکہ کا جاپان کی ثالثی میں ایران کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جاپان ثالث کا کردار ادا کرے تو امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جاپان ثالث کا کردار ادا کرے تو امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تنازع کے حل کے لیے جاپان کی ثالثی میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کے لئے آمادہ ہو تو امریکہ اس کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جاپانی وزیراعظم کے ایرانی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور امریکہ سے بھی جاپان کے دیرینہ تعلقات ہیں، مجھے اپنے دوست شنزو آبے پر مکمل اعتماد ہے اور ایران بھی جاپان کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے انکار نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ان دنوں 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

News ID 1890884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha