مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے انتخابات میں وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے حکمراں اتحاد نے فتح حاصل کرلی ہے جبکہ اپوزیشن نےانتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔ وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کی اتحادی جماعت کنزرویٹو 73 نشستیں لے کر اپوزیشن جماعت سے آگے ہے، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی اڑسٹھ نشستیں حاصل کر پائی ہے، نتائج کے بعد اپوزیشن جماعت کے سربراہ بل شورٹن نے شکست تسلیم کرلی اور پارٹی سربراہی سے مستعفٰی ہونے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کے انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جیت کی توقع کی جارہی تھی۔
آسٹریلیا کے انتخابات میں وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے حکمراں اتحاد نے فتح حاصل کرلی ہے جبکہ اپوزیشن نےانتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔
News ID 1890647
آپ کا تبصرہ