مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کریں گے۔جنوبی پنجاب صوبے کے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ رولز معطل کر کے جنوبی پنجاب صوبے کے بل پر بحث کی جائے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نون جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا نہیں چاہتی، مسلم لیگ نون بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے میں عوام کو تقسیم کر رہی ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کریں گے۔
News ID 1890489
آپ کا تبصرہ