12 مئی، 2019، 12:05 PM

بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 59 حلقوں ميں ووٹنگ جاری

بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 59 حلقوں ميں ووٹنگ جاری

بھارت میں عام انتخابات 2019 کے چھٹے مرحلے کیلئے 59 حلقوں میں آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں عام انتخابات 2019 کے چھٹے مرحلے کیلئے 59 حلقوں میں آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔چھٹے مرحلے میں آج اتر پردیش، مغربی بنگال، نئی دلی سمیت 6 ریاستوں کی 59 پارلیمانی نشستوں کیلئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، جس کے لئے کل ایک لاکھ 13 ہزار 167 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا، چھٹے مرحلے میں اتر پردیش کی 14، ہریانہ کی تمام 10، بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی آٹھ آٹھ، دہلی کی تمام 7 اور جھارکھنڈ کی 4 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات 7 مراحل میں مکمل ہونگے۔بھارت میں عام انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا، جس کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

News ID 1890457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha