مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں وطن واپسی کے عظیم مظاہروں کا سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے شروع ہوا تھا ان مظاہروں میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں فلسطینی طبی مرکز کی رپورٹ کے مطابق وطن واپسی کے عظیم مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 266 جبکہ زخمیوں کی تعداد 30398 تک پہنچ گئی ہے۔ شہداء میں 50 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3175 بچے اور 1008 خواتین شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ