خطے میں قیام امن کے لئے بہت منزلیں طے کرنی ہیں، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بغداد میں مختلف عراقی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے ابھی بہت منزلیں طے کرنی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بغداد میں مختلف عراقی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے ابھی بہت منزلیں طے کرنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عراق میں تمام سیاسی اور دیگر گروہ دوطرفہ تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ ظالمانہ پابندیوں کے ذریعے عراق اور ایران جیسے دوست ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے لہذا ہم کو مل کر ان عزائم کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ایران اور عراق کے عوام مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

صدر روحانی نے عراق میں امن و سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقیوں نے داعش کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور آج ہم یہاں مضبوط جمہوری نظام کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

انہوں نے ناجائز صہیونی ریاست کو خطے میں مشکلات کی اصل جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے صرف عسکری طاقت موثر نہیں کیونکہ آج دنیا کی بڑی طاقتیں دہشتگردوں کی ہشت پناہی کررہی ہیں۔

News Code 1888778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =