ایران کے صدر حسن روحانی عراق کے تین روزہ  دورے پر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عراق کے تین روزہ  دورے پربغداد  روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی کو ايئر پورٹ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی اور نائب صدر جہانگيری نے الوداع کیا۔ صدر حسن روحانی اس تین روزہ سفر میں عراق کے صدر برہم صالح ، عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی اور عراق کے دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایرانی صدر کے دورہ بغداد کو بڑا اہم قرہر دیا جارہا ہے۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں بغداد ، کربلا اور نجف میں عتبات عالیات کی زیارت بھی کریں گے۔

News Code 1888743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =