ایرانی صدر حسن روحانی بغداد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی کو تہران ايئر پورٹ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی اور نائب صدر جہانگيری نے الوداع کیا۔ صدر حسن روحانی تین روزہ دورے کے دوران عراق کے صدر برہم صالح ، عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی اور عراق کے دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں بغداد ، کربلا اور نجف میں عتبات عالیات کی زیارت بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے بغداد روانہ ہونے سے قبل نامہ نگآروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور ایران کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں اور ایران دہشت گردوں کے خلاف علاقائی ممالک کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1888747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =