مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان ایئر فورس نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر طالبان نے کہا ہے کہ بمباری میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے تاہم افغان ایئر فورس نے طالبان کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے۔ افغان فضائیہ کا حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجوؤں کی ہلاکت پر اصرار ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے ضلع اندار میں افغان فوج کے سرچ آپریشن میں 11 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اس علاقے پر حکومتی رٹ قائم ہے۔ چوکیوں پر افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان ایئر فورس نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
News ID 1888332
آپ کا تبصرہ