فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبے فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق افغان فضائیہ نے گزشتہ شام فریاب میں طالبان کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا،بمباری فریاب کے ضلع سبز پوش میں کی گئی۔ دو روز قبل اسی علاقے میں فورسز کی کارروائی میں طالبان کا سینیئر کمانڈر بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا تھا ۔

ادھر افغان ایئر فورس کے 209ویں شاہین کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ خواجہ سبز پوش ضلع کے بادغیسی گائوں میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر چالیس منٹ پرکیا گیا۔ دوسری جانب طالبان نے اب تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ فریاب شمالی افغانستان کا وہ صوبہ جہاں کچھ اضلاع میں طالبان کافی سرگرم ہیں۔

News Code 1887295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =