9 جنوری، 2019، 5:25 PM

رہبر معظم کی حکام کو طاغوتی رفتار سے پرہیز اور عوامی معیشت پر توجہ مبذول کرنے کے سلسلے میں تاکید

رہبر معظم کی حکام کو طاغوتی رفتار سے پرہیز اور عوامی معیشت پر توجہ مبذول کرنے کے سلسلے میں تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں حکام پر زوردیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ طاغوتی رفتار سے پرہیز اور عوام کی معیشت پر زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنے کی کوشش کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں حکام پر زوردیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ طاغوتی رفتار سے پرہیز اور عوام کی معیشت پر زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنے کی کوشش کریں۔

19 دی 1356 ہجری شمسی کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر قم سے آئے ہزاروں افراد نے آج صبح رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں امریکہ کی انقلاب اسلامی کے ساتھ دیرینہ دشمنی اور عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی اسلام اور انقلاب اسلامی کے ساتھ دشمنی کا سلسلہ جاری ہے اورایرانی حکام کو امریکہ کی عداوت کے سلسلے میں آکاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں  کسی قسم کی کوئی غفلت اور کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ دفاع مقدس کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست دینے پر اپنی توجہ مبذول کریں اور ایرانی عوام کی معیشت کو بہتر بنانے کے سلسلے میں خاص توجہ مبذول کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قم کے عوام کے 19 دی 1356 ہجری شمسی میں قیام کو انقلاب اسلامی کا اصلی سرچشمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: قم کے عوام نے انقلاب اسلامی کی کامیابی اور حفاظت میں اپنا اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران پر امریکہ کے غصہ اور عصبانیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایران،  انقلاب اسلامی کی بدولت  امریکہ کے تسلط سے خارج ہوگیا اور امریکہ کے غصہ اور خشم کی اصل وجہ یہی ہے۔

News ID 1887156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha