6 جنوری، 2019، 12:08 PM

امریکہ کا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر غور

امریکہ کا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر غور

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے افغانستان میں امریکہ کی مداخلت پر نظر ثانی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کے انخلا کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فوکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے افغانستان میں امریکہ کی مداخلت پر نظر ثانی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کے انخلا کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں۔ مائیک پینس نے کہا کہ امریکی صدر کا اس بات پر بالکل واضح موقف ہے اور مجھے لگتا ہے کہ امریکی صدر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ افغانستان میں 18 سالہ سے جاری تنازع میں کیا ہوا اور اب ہمارے پاس کیا بہتر راستے ہیں۔فوکس نیوز نے سینئر امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکام واشنگٹن میں صحافیوں کو بتارہے ہیں کہ پہلے مرحلے میں 3 ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا جبکہ بقیہ فوجیوں کو بعد میں بلایا جائے گا۔نائب امریکی صدر کے یہ ریمارکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پینٹاگون کو افغانستان میں تعینات 7 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کی تیاری کرنے کے احکامات کے پیش نظر سامنے آئے۔مائیک پینس نے شام سے بھی تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے امریکی صدر کے منصوبے کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں سے فوری طور پر فوج کا انخلا نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے میڈیا کو ریمارکس دیتے ہوئے دیگر ممالک بالخصوص روس، پاکستان اور بھارت کو افغان جنگ میں داعش اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینا چاہیے ۔

News ID 1887065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha