مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارش پر احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد سابق وزیر داخلہ سفارتی استثنیٰ یا گرین چینل استعمال نہیں کرسکیں گے۔ پاسپورٹ سیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو جلد پاکستانی پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا۔
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
News ID 1885430
آپ کا تبصرہ