مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری اربعین کی مناسبت سے عراق کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کی۔ حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے بعد ایران کے نائب صدر نے حرم علوی کے متولی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ایران کے نائب صدر نے نجف اشرف کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں اربعین کو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاسی تعاون کو فروغ دینے کا اہم باب قراردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری عراق کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج نجف اشرف میں حضرت علی کے روضہ مبارک کی زیارت کی۔
News ID 1885216
آپ کا تبصرہ