28 اکتوبر، 2018، 5:42 PM

نواز شریف کا آٓل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار

نواز شریف کا آٓل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسربراہ نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسربراہ نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت  کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آٓمادہ کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی سابق وزیراعظم سے تقریباً 2 گھنٹے تک ملاقات ہوئی اور مولانا فضل الرحمان نے انہیں 31 اکتوبر کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان سےملاقات میں نوازشریف نےذاتی طورپرشرکت سےانکار کردیا جبکہ ان کی جگہ مسلم لیگ ن کا اعلی سطح وفد آٓل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، سینئر رہنما پرویز رشید اور رانا تنویر حسین بھی شریک تھے۔

News ID 1885153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha