سعودی عرب کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان

سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کی مدد کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کی مدد کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقاتیں کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سعودی فرمانرواں اور ولی عہد کو پاکستان کو درپیش معاشی بحران اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت کر دستخط کیے گئے جس کے تحت پاکستان کو ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ عبد اللہ الجدان نے ایم او یو پر دستخط کیے جس کے مطابق سعودی عرب رقم کی ادائیگیوں میں توازن کے لیے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی امداد دے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 3ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل بھی فراہم کرے گا۔

News Code 1885029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =