سعودی عرب کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں ماہ سعودیہ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے امکانات ہیں۔ آئندہ دو ماہ کے دوران پاکستانی حکومت چین، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کے ساتھ بھی اسی طرح کی یادداشتوں پر دستخط کرے گی۔

News Code 1887249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =