مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشین کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ 5 برس کے درمیان پاکستان میں ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ملائیشیا کی ای ڈوٹ کو گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز داتوک عزت کمال الدین نے اس عزم کا اظہار وفد کے ہمراہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ کمال الدین نے عمران خان کو کہا کہ پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری کے ساتھ ای ڈوٹ کو گروپ ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں ٹاور انفرااسٹرکچر میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کا منصوبہ ہے کہ وہ آئندہ 5 برس میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈوٹ کو گروپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت دار بننے کا خواہش مند ہے۔
آپ کا تبصرہ