مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خارجہ تعلقات پر مبنی کمیٹی میں ریپبلکن پارٹی کے رکن رینڈ پال نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو ملوث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا ہرگز دوست نہیں تھا۔ محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔
رینڈ پال نے استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں خاشقجی کے مجرمانہ قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت ظالم اور جابر ہے اس نے صحافی جمال خاشقجی کو بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ